جوہانسبرگ، بجلی بنانیوالے پلانٹ میں فنی خرابی،2سے4گھنٹے لوڈشیڈنگ شروع

جوہانسبرگ، بجلی بنانیوالے پلانٹ میں فنی خرابی،2سے4گھنٹے لوڈشیڈنگ شروع

  



جوہانسبرگ(بیورورپورٹ)جنوبی افریقہ میں بھی لوڈ شیدنگ شروع ہو گئی،دن کو چار گھنٹے جبکہ رات کو دو گھنٹے بجلی بند کی جا رہی ہے جسکی وجہ سے کاروباری حضرات اور بڑی بڑی کمپنیوں میں کام ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے،بتایا جاتا ہے کہ سکونڈا میں بجلی بنانے والے پلانٹ میں خرابی کی وجہ سے پورے ساؤتھ افریقہ میں بجلی کا بحران رہے گالوڈشیڈنگ کی وجہ سے چوریوں میں بھی اضافہ ہو چکا ہے،کرسمس کی آمد آمد ہے اور لوگ بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے سخت پریشان ہیں،لیکن واپڈا والوں کا کہنا ہے کہ پلانٹ میں بڑی فنی خرابی کو ایک ماہ میں ٹھیک کر لیا جائے گا

مزید : علاقائی


loading...