فیصل آباد میں فائرنگ ریاستی تشدد کی بدترین مثال ہے،عبدالعلیم خان

فیصل آباد میں فائرنگ ریاستی تشدد کی بدترین مثال ہے،عبدالعلیم خان

  



لاہور( نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف ضلع لاہور کے صدر عبدالعلیم خان نے فیصل آباد میں ہونے والی فائرنگ کو ریاستی تشدد کی بدترین مثال اور حکومت کی نااہلی قرار دیا ہے - انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے کارکن دھاندلی اور نااہل حکومت کے خلاف پرامن احتجاج کررہے تھے جسے حکومت نے منصوبہ بندی کے تحت پرتشدد اور اور مارکٹائی میں بدل دیا ، دن دیہاڑے پولیس کی موجودگی میں فائرنگ اور پی ٹی آئی کے کارکنوں پر تشدد کی جس قدر مذمت کی جائے کم ہے ، دنیا نے دیکھ لیا کہ تمام تر حکومتی دبا¶ کے باوجود فیصل آباد کے عوام عمران خان کی کال پر والہانہ گھروں سے نکلے اور پورے شہر کو جام کردیا - عبدالعلیم خان نے کہا کہ لاہور میں بھی 15 دسمبر کو ہر گلی اور کونے میں احتجاج کریں گے اور اگر فیصل آباد والی حرکت کی گئی تو اس کے نتائج کی ذمہ دار حکومت خود ہوگی -عبدالعلیم خان نے منگل کے دن لاہور بھر میں فیصل آباد کے واقعہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے یوم سوگ منانے کا اعلان کیا اور دن ڈیڑھ بجے مسجد شہداءکے باہر مال روڈ پر غائبانہ نماز جنازہ ادا کیا جائے گا -

عبدالعلیم خان نے الیکشن ٹربیونل کی طرف سے این اے 122 اور پی پی 147 کے تھیلے کھولنے اور دوبارہ گنتی کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اب دھاندلی کے تمام ثبوت منظر عام پر آجائیں گے ، حکومت کے دن تھوڑے رہ گئے ہیں اور 14 اگست سے ملک بھر میں جاری احتجاج اپنے منطقی انجام کو پہنچنے والا ہے -

مزید : علاقائی