بجلی کی طلب میں اضافہ، شارٹ فال پانچ ہزار میگاواٹ سے تجاوز کر گیا

بجلی کی طلب میں اضافہ، شارٹ فال پانچ ہزار میگاواٹ سے تجاوز کر گیا

  



لاہور(کامرس رپورٹر) ملک میں گزشتہ روز ہفتہ وار تعطیل کے بعد معمول کی سرگرمیاں شروع ہونے پر بجلی کی ڈیمانڈ میں ایک بار پر اضافہ ہو گیا جس کے باعث شارٹ فال پانچ ہزار میگاواٹ سے تجاوز کر گیا ۔ شارٹ فال میں اضافہ کے باعث لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بڑھا دیا گیا ۔ مرمت کے نام پر بجلی کی بندش کا سلسلہ پھر شروع کر دیا گیا ۔ گزشتہ روز شہروں میں 12 گھنٹے اور دیہی علاقوں میں 16 گھٹنے تک کی لوڈ شیڈنگ کی گئی ۔ مرمت کے نام پرلیسکو کی متعدد سب ڈویژنوں میں ایک سے دو فیڈر اٹھ اٹھ گھنٹہ کے لئے بند کئے گئے ۔ انرجی مینجمنٹ سیل کے ذرائع کے مطابق گزشتہ روز بجلی کی مجموعی ڈیمانڈ 13480 میگا واٹ جبکہ پیداوار 8270 میگا واٹ رہی طلب و رسد میں 5210 میگا واٹ کا فرق رہا ۔

مزید : علاقائی


loading...