جیل روڈ ، ون ویلنگ کرتے ہوئے دو نوجوان گر کر شدید زخمی

جیل روڈ ، ون ویلنگ کرتے ہوئے دو نوجوان گر کر شدید زخمی

  



لاہور(کر ائم سیل)جیل روڈ پر ریس کورس کے علاقہ میں موٹر سائیکل پر ون ویلنگ کرتے ہوئے دو نوجوان گر کر شدید زخمی ہوگئے، ریسکیو1122نے دونوں زخمیو ں کو فوری طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا۔ بتایا گیا ہے کہ شالیمار کا رہائشی وسیم اپنے دوست کے ہمراہ جیل روڈ پر ریس کورس کے علاقے میں ون ویلنگ کر رہاتھا کہ تیز رفتاری کے باعث موٹر سائیکل بے قابو ہوکر فٹ پاتھ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں دونوں شدیدزخمی ہوگئے ، ریسکیو1122نے زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لئے سروسز ہسپتال منتقل کر دیا۔

مزید : علاقائی


loading...