صارفین گیس کا کم سے کم استعمال یقینی بنائیں، سوئی ناردرن کی اپیل

صارفین گیس کا کم سے کم استعمال یقینی بنائیں، سوئی ناردرن کی اپیل

لاہور (خبرنگار) سوئی ناردرن گیس کمپنی کے انجینئروں نے حالیہ ماہ (دسمبر) میں گیس کی طلب، رسد اور شارٹ فال کے حوالے سے ایک رپورٹ تیار کی ہے، جس میں لاہور سمیت پنجاب بھر میں گیس کی شدید ترین قلت اور گیس کا بحران انتہائی سنگین ہونیکا اندیشہ ظاہر کیا ہے۔گیس کمپنی کے انجینئروں کی تیارکردہ رپورٹ کے مطابق حالیہ ماہ دسمبر میں گیس کی طلب 2900ایم ایم سی ایف ڈی سے 3000 ایم ایم سی ایف ڈی رہے گی، جس کے باعث گیس کا شارٹ فال 1425 سے 1525 تک پہنچ سکتا ہے ، رپورٹ کے مطابق اس میں گیزر، روم ہیٹرز اور کمپریسر کا استعمال مکمل طور پر نہ کیا جائے تو کھانے تیار کرنے کے لئے صارفین کو گیس حاصل ہو سکتی ہے۔ گنجان علاقے جہاں گیس کی سپلائی لائنیں انتہائی گہری ہیں وہاں گیس کا پریشر 60 سے 70 فیصد کم رہے گا جس کے باعثک کھانا تیار کرنے میں شدید دشواری پیش آئیگی۔

سوئی گیس کمپنی کے میڈیا افیئرز کے سربراہ جنرل منیجر اشرف ندیم کا کہنا ہے کہ گیس کی طلب کے مقابلہ میں رسد میں کمی کا سامنا ہے جس کے باعث شارٹ فال زیادہ ہے۔ اس میں صارفین کو گیس کا کم سے کم استعمال کرنا چاہیے تاکہ صارفین تک گیس پہنچ سکے۔

خدشہ

مزید : علاقائی


loading...