چیچہ وطنی:دوشیزہ اغواء

چیچہ وطنی:دوشیزہ اغواء

 چیچہ وطنی(نامہ نگار،نمائندہ خصوصی)ایک شخص نے نوجوان لڑکی کو گھر سے ورغلا پھسلا کر اغواء کر لیا اور جاتے ہوئے گھر سے 45 ہزار روپے کی نقدی، ڈیڑھ تولہ زیور لے گیا۔نواحی گاؤں کے رہائشی سکندر حیات ولد سارنگ علی نے رپورٹ درج کرائی کہ میرے بھتیجی نازیہ بی بی گھر میں اکیلی تھی تو اسی اثناء میں وسیم ولد اختر ساکن 116/12-L گھر میں داخل ہوا اور میری بھتیجی کو ورغلا پھسلا کر اغواء کر لیا اور جاتے ہوئے گھر سے 45 ہزار روپے کی نقدی اور ڈیڑھ تولہ طلائی زیور بھی لے گیا۔پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

مزید : علاقائی


loading...