مختلف مقامات پر آتشزدگی ،ہزاروں روپے کا سامان جل کر راکھ ہو گیا

مختلف مقامات پر آتشزدگی ،ہزاروں روپے کا سامان جل کر راکھ ہو گیا

لا ہور (کرا ئم سیل )شہر میں مختلف مقامات پر آتشزدگی کے باعث ہزاروں روپے مالیت کا سامان جل کر راکھ ہو گیا ۔ تفصیلات کے مطابق نواں کوٹ کے علاقے میں جعفر کے گھر میں شارٹ سرکٹ کے باعث آتشزدگی سے ہزاروں روپے مالیت کا سامان جل گیا جبکہ ہنجر وال کے علاقے میں ایک جنرل سٹور میں یو پی ایس میں آگ لگنے کے باعث دکان میں پڑا ہزاروں روپے مالیت کا قیمتی سامان جل کر راکھ ہو گیا ۔ فائر بریگیڈ کے عملے نے موقع پرپہنچ کر دونوں جگہوں پر قابو پالیا ۔

مزید : علاقائی


loading...