16برخاست شدہ پولیس اہلکار نوکری پر بحال ،15 کی اپیلیں مسترد

16برخاست شدہ پولیس اہلکار نوکری پر بحال ،15 کی اپیلیں مسترد

  



لاہور(کر ائم سیل)ڈی آئی جی آپریشنزڈاکٹر حیدر اشرف نے اردل روم میں پیش ہونے والے 16برخاست شدہ اہلکاروں کو دوبارہ نوکری پر بحال کر دیاجبکہ 15اہلکاروں کی اپیلوں کو مسترد کر دیا۔تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز کے اردل روم میں 31برخاست شدہ ملازمین پیش ہوئے جو مختلف وجوہات کی بنا پر محکمانہ سزائیں پا چکے تھے۔جن میں سے 16برخاست شدہ اہلکاروں کو دوبارہ نوکری پر بحال کرنے کے احکامات جاری کئے جبکہ 15برخاست شدہ اہلکاروں کی اپیلیں مسترد کر دی گئیں ۔دوبارہ نوکری پر بحال ہونے والے اہلکاروں میں کانسٹیبل غلام نبی ،تنویر الحسن ،محمد افضل ،عثمان علی ،عمر بٹ ،اسد عباس،محمد علی ، شہریار ، سعید احمد ،شاہ جہان، محمد ارشد ، محمد وقاص، اسد عباس ، جاوید اقبال ،محمد شاہد اور کنسٹیبل محمد عمران شامل ہیں۔جبکہ اپیلیں مسترد ہونے والوں میں کانسٹیبل کفیل احمد ، عاشق علی ، لیاقت علی ،فیض رسول ،شبیر احمد ،محمد راشد ، جاوید اقبال، تبسم نزیر ،حامد جاوید ،عبدالقدیر،جعفر حسین،غلام عباس ، محمد منشااور ڈرائیور حسین شاہ شامل ہیں۔ اس موقع پر ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ پولیس میں بد دیانت ، نااہل اورکام چور اہلکاروں کی کوئی گنجائش نہیں اور جس کسی نے بھی اختیارات سے تجاوز یا کوئی خلاف قانون کام کیا وہ خود کو کسی رعایت کا مستحق نہ سمجھے۔

مزید : علاقائی