عمران خان کنپٹی پر پستول رکھ کر ہمیں مذاکرات کیلئے مجبور نہیں کر سکتے،احسن اقبال

عمران خان کنپٹی پر پستول رکھ کر ہمیں مذاکرات کیلئے مجبور نہیں کر سکتے،احسن ...

  



                                                   اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان ہماری کنپٹی پر پستول رکھ کر ہمیں مذاکرات کیلئے مجبور نہیں کرسکتے ، ان کی ٹیم مذاکرات کے حق میں ہے، عمران خان کا پلان صرف وزیر اعظم بننا ہے، جان بوجھ کر وہ شہر چنے گئے جن کو بند کرنے سے ملک میں معیشت کا پہیہ جام ہو سکتا ہے۔ پیر کو تحریک انصاف کے فیصل آباد میں احتجاج کے دوران پیش آنے والے واقعات پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان جان بوجھ کر حالات خراب کر کے خانہ جنگی کی کوشش کر رہے ہیں، جان بوجھ کر احتجاج کےلئے وہ شہر چنے گئے جن سے معیشت متاثر ہو، عمران خان باقی سیاسی جماعتوں کو شیطان سمجھتے ہیں، عمران خان سے مذاکرات کےلئے لگتاہے کہ اقوام متحدہ کو مداخلت کرنا پڑے گی۔ عمران خان مذاکرات کی بات کرتے ہیں اور ساتھ ہی دھمکیاں بھی دیتے ہیں، عمران خان اپنے سوا کسی کی بات ماننے کو تیار نہیں، عمران خان کے سامنے ان کی اپنی قیادت کی بھی نہیں چلتی۔

مزید : علاقائی