لاہو رہائیکورٹ کا سیل کردہ لنک آرکیڈ پلازہ دوبارہ کھولنے کا حکم

لاہو رہائیکورٹ کا سیل کردہ لنک آرکیڈ پلازہ دوبارہ کھولنے کا حکم

  



لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہو رہائیکورٹ نے ماڈل ٹاﺅن لنک روڈ پرایل ڈی اے کی طرف سے سیل کردہ لنک آرکیڈ پلازہ دوبارہ کھولنے کا حکم دے دیا۔مسٹر جسٹس شاہد کریم نے عابد بخاری کی درخواست پر سماعت کی،د رخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ایل ڈی اے نے کمرشلائزیشن فیس کی عدم ادائیگی کی بنیاد پر ان کا پلازہ سیل کر دیا ہے ۔ عدالت نے پلازہ دوبارہ کھولنے کا حکم دیتے ہوئے ایل ڈی اے کو ہدایت کی کہ تنازع 20 دن میں حل کیا جائے۔

مزید : علاقائی