گگو منڈی:پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی شراب اور نا جائز اسلحہ برآمد

گگو منڈی:پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی شراب اور نا جائز اسلحہ ...

  



 گگو منڈی (نامہ نگار)پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی شراب اور نا جائز اسلحہ برآمد ۔تفصیلات کے مطابق سب انسپکٹر نذر عباس نے دوران گشت 245۔ای۔ بی کے رہائشی محمد اکبر کی تلاشی لی تو اس سے پانچ لیٹر دیسی شراب برآمد ہوئی ۔اے ایس آئی شیر محمد نے دوران گشت پڑتال جرائم چک نمبر 357۔ای۔ بی کے رہائشی اسلم کو مشکوک جان کر پوچھ گچھ کی تو ملزم نے اپنے پاس نا جائز اسلحہ رکھنے کا اعتراف کیا ۔پولیس نے رائفل7ایم ایم بغیر لائسنس برآمد کر کے علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر لیے ۔

مزید : علاقائی