پولیس اہلکاروں کی پریڈ دوبارہ شروع ، اہلکاروں نے حصہ لیا

پولیس اہلکاروں کی پریڈ دوبارہ شروع ، اہلکاروں نے حصہ لیا

  



لاہور(کر ائم سیل) پولیس لائن میں چار ماہ کے بعد پولیس اہلکاروں کی گزشتہ روز دوبارہ پریڈ شروع کر دی گئی، تمام تھانوں سے ہر پیر کو دو اہلکاروں کو بلوایا جائے گا جبکہ پولیس لائنز سے بھی تمام کمپنیوں کے جوان اس پریڈ میں شامل ہونگے ،900پولیس اہلکاروں نے اس پریڈ میں حصہ لیا۔ بتایا گیا ہے کہ چار ماہ کے طویل وقفے کے بعد پولیس کو چاق و چوبند رکھنے کے لئے پولیس لائنز میں دوبارہ پولیس اہلکاروں کی پریڈ کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے ۔گزشتہ روز 900اہلکاروں نے اس پریڈ میں حصہ میں لیا،ڈرل انسٹرکٹر کے مطابق تمام تھانوں سے 2پولیس اہلکار وں کو بلوایا جائے گا اور باقی سب یہاں پولیس لائنز سے تمام کمپنیوں کے اہلکار شامل ہوا کریں گے اور اب پریڈ مستقل بنیادوں پر ہوگی پریڈ کے اختتام پر ایس پی سول لائن کو سلامی پیش کی گئی۔

مزید : علاقائی