سنگین الزامات کے تحت درج مقدمات میں 227سرکاری ملازمین گرفتار،162اشتہاری

سنگین الزامات کے تحت درج مقدمات میں 227سرکاری ملازمین گرفتار،162اشتہاری ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                               لاہور (عامر بٹ )محکمہ انٹی کرپشن لاہور ریجن لاہور نے رواں سال 2014کے گیارہ ماہ کے دوران الزامات کے تحت درج ہونے والے مقدمات میں ملوث 227سرکاری ملازمین کو گرفتار کر لیا جبکہ عدم پیروی کی بناءپر 162سرکاری ملازمین کو اشتہاری قرار دے دیا گیا جبکہ درخواست گزاروں اور ملزمان کے درمیان باہمی رضامندی کے نتیجے میں ریلیف اماﺅنٹ کی مد میں 4کروڑ 24لاکھ روپے کی ریکوری کروائی جبکہ مجموعی طورپر انٹی کرپشن کو موصول ہونے والی 3347کمپلینٹس میں 2190انکوائریوں کو ریگولر کرتے ہوئے تحقیقات مکمل کی گئیں ،لاہور ریجن کی کارکردگی رپورٹ میڈیا کو ریلیز کر دی گئی روزنامہ پاکستان کو ملنے والی معلومات کے مطابق محکمہ انسداد رشوت ستانی لاہور ریجن میں رواں سال 2014کو مختلف سرکاری محکمہ جات جن میں ریونیو،ایجوکیشن ،ہیلتھ ،ایل ڈی اے ،پی ایچ اے،پولیس ،سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ ،محکمہ اوقاف،زکواٰة ،تعمیرات و مواصلات اور آبپاشی سمیت دیگر صوبائی محکمہ جات میں کام کرنے والے سرکاری ملازمین و افسران کے خلاف 3343کمپلینٹس موصول کی گئیں جن میں سے 2190کمپلینٹس کو ریگولر کرتے ہوئے تحقیقات مکمل کی گئیں جبکہ157انکوائریوں کو متعلقہ محکموں کو ریفر کر دیا گیا ،درخواست گزاروں کی طر ف سے ثبوت کی عدم فراہمی کے باعث اور الزامات میں صداقت نہ ہونے کی وجہ سے 1125انکوائریوں کو ڈراپ کر دیاگیا اس کے علاوہ الزامات ثابت ہونے پر سینکڑوں کی تعداد میں سرکاری ملاز مین پر174مقدمات درج کر لئے جبکہ 730کیسز اس وقت زیر التواءہیں اسی طرح رواں سال کے دوران مجموعی طورپر 652کیسز رجسٹرڈ کئے گئے جن میں سے 8کیسز کو متعلقہ محکمہ جات کو ریفر کر دیا گیا،شواہد مکمل نہ ہونے کی وجہ 230رجسٹرڈ کیسز کو داخل دفتر کر دیا گیا جبکہ 162کیسز میں سرکاری ملازمین کو اشتہاری قراردے دیا گیا اس کے علاوہ 252کیسز زیر التواءہیںقابل ذکر بات یہ ہے کہ ایک طویل عرصہ کے بعد رواں سال 227سے زائد سرکاری اشتہاری ملازمین کو بھی حراست میں لے لیا گیا اس کے علاوہ ریلیف اماﺅنٹ کی مدمیں ساڑھے چارکروڑ روپے سے زائد کی ریکوری بھی محکمہ انٹی کرپشن لاہور ریجن لاہور کی کارکردگی کا بہترین منہ بولتا ثبوت ہے ڈائریکٹر انٹی کرپشن لاہور ریجن لاہور طارق محمود اور ڈپٹی ڈائریکٹر لاہور ڈاکٹر نور محمد اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آگاہی دی کہ ڈی جی انٹی کرپشن پنجاب انوررشید کی ہدائت پر پبلک انٹرسٹ اور عوامی مفادات کے حصول کےلئے مزید اقدامات کئے جارہے ہیں ۔اس موقع پر انہوں نے میڈیا کا بھی شکریہ ادا کیا گیا جن کی اشاعت کردہ خبروں کی روشنی میں بھی کاروائی عمل میں لائی گئی انہوں نے کہا کہ میڈیا کی آنکھ اور رپورٹنگ سے ہم فائدہ حاصل کرتے ہیں اور ان کے تعاون اور نشاندہی پر ان کے ممنون ہیں ۔


مزید :

علاقائی -