عوامی تحریک کے کارکنوں کی ضمانتوں کی منسوخی کے لئے دائر درخواست خارج
لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے میانوالی میں پولیس اہلکاروں کو یرغمال بنانے اور تشدد کے مقدمہ میں ملوث پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں کی ضمانتوں کی منسوخی کے لئے دائر درخواست خارج کر دی، مسٹر جسٹس عبدالسمیع خان اور مسٹرجسٹس صداقت علی خان دو رکنی بنچ نے دائر درخواست پر سماعت کی، ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل خرم خان نے موقف اختیار کیا کہ پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں نے اکتوبر میں میانوالی کے نواحی گاﺅں میں سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے پولیس اہلکاروں سے اسلحہ چھین کر ان کو یرغمال بنایا اور گاڑیوں کے شیشے توڑدئیے
، ملزموں کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ سیاسی بنیادوں پر مقدمہ درج کیا گیا ہے جبکہ ملزموں کا کوئی سابقہ پولیس ریکارڈ بھی نہیںہے، ضمانت منسوخی کی درخواست خارج کر دی گئی۔