سرکاری لکڑی چوری کے مقدمہ میں ملوث 4 ملزموں کی ضمانتیں خارج

سرکاری لکڑی چوری کے مقدمہ میں ملوث 4 ملزموں کی ضمانتیں خارج

  



لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ میں سرکاری لکڑی چوری کے مقدمہ میں ملوث 4 ملزموں کی ضمانتیں خارج ہونے پر وکلاءاور ملزموں کے ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر حملہ کر کے دو ملزموں کو فرار کروا دیا جبکہ پولیس نے دیگر دو ملزموں کو گرفتار کر لیا ۔مسٹر جسٹس منظور احمد ملک نے لکڑی چوری میں ملوث چار ملزموں کی درخواست ضمانت پر سماعت کی، درخواست گزاروں کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ پاکپتن سٹی پولیس نے ملزموں اول شاہ، سعید، رضوان اور عمر کے خلاف محکمہ جنگلات کی لکڑی چوری کرنے کے الزام میں جھوٹا مقدمہ درج کیا ہے ، عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد ضمانت خارج کر دیں، کمرہ عدالت سے نکلنے کے بعد ہی وکلاءاور ملزموں کے ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر حملہ کر کے دو ملزموں اول شاہ اور سعید کو فرار کروا دیا جبکہ پولیس نے دو ملزموں رضوان اور عمر کو گرفتار کر لیا۔

مزید : علاقائی


loading...