سی آئی اے سول لائن پولیس نے خطرناک اشتہاری ملزم کو گرفتار کر لیا

سی آئی اے سول لائن پولیس نے خطرناک اشتہاری ملزم کو گرفتار کر لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( کرائم سیل ) سی آئی اے سول لائن پولیس (غازی آباد)نے دو افراد کے قتل اور پولیس مقابلہ سمیت متعدد واقعات میں ملوث ایک خطرناک اشتہاری ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ سی آئی اے پولیس غازی آبادکے ذرائع کے مطابق گرفتار ہونے والا ملزم خرم یوسف بٹ خطرناک اور کئی سال سے اشتہاری تھا۔ ملزم خرم بٹ کے خلاف پولیس مقابلہ اور قتل کے دو سے تین مقدمات درج ہیں جن میں ملزم کے خلاف پرانی دشمنی پر اپنے ساتھیوں کے ہمراہ شاد باغ کے محمود بٹ اور مغل پورہ کے علاقہ میں ایک مخالف کے قتل کے الزام میں الگ الگ مقدمات درج ہیں اور وہ ان میں کافی عرصہ سے اشتہاری تھا۔ سی آئی اے پولیس کے سب انسپکٹر نذیر احمد نے خفیہ اطلاع ملنے پر اسے باغبانپورہ آخری منٹ سے گرفتار کیا ہے، تاہم پولیس نے ملزم خرم بٹ کی گرفتاری کو خفیہ رکھا ہے۔ اس حوالے سے سی آئی اے پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم خرم بٹ سے تفتیش کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث فی الحال گرفتاری نہیں ڈالی گئی ہے۔

مزید :

علاقائی -