اوکاڑہ:زرعی اراضی پر قبضہ
اوکاڑہ(بیورورپورٹ)اوکاڑہ کے نواح میں چھ افراد نے زرعی اراضی پر قبضہ کرلیا ۔پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔واقعات کے مطابق بونگہ امیر سنگھ میں سید نصیب شاہ کی اراضی تھی جس پر خاتون ثریابی بی سمیت افتخار وغیرہ چھ افراد نے زبردستی قبضہ کرلیا نصیب کی رپورٹ پر تھانہ منڈی احمد آباد نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔