بصیر پور:غیر متعلقہ افراد کورےئر کمپنی کی ملی بھگت سے صارفین کو لوٹنے لگے

بصیر پور:غیر متعلقہ افراد کورےئر کمپنی کی ملی بھگت سے صارفین کو لوٹنے لگے

  



بصیرپور(نامہ نگار)بصیرپورکے متعددشہریوں نے یہاں قومی میڈیاکے دفاتر پرآکرالزام عائدکیا ہے کہ سوئی ناردرن گیس حکام کی جانب سے درخواست گذاروں اور صارفین کو انکے پتوں پر ایک کوریئرکمپنی کے ذریعے ارسال کئے جانیوالے ڈیمانڈنوٹسزاور دیگرسرکاری کاغذات بعض غیرمتعلقہ افراد مذکورہ کمپنی کے مقامی نمائندہ سے ملی بھگت کرکے خودوصول کرلیتے ہیں جن میں سے بعض اہم کاغذات مخصوص مقاصدکیلئے غائب کر دئیے جاتے ہیں جبکہ یہ افراد کوریئرنمائندہ کی ملی بھگت سے خود کریڈٹ لینے کے ساتھ ساتھ ان سادہ لوح شہریوں سے کاغذات دینے کے 500سے1000روپے بھی بلا جواز وصول کر رہے ہیں

مزید : علاقائی


loading...