چیچہ وطنی:نا معلوم افراد کی فائرنگ اسلامی جمعیت طلباء کا کارکن زخمی

چیچہ وطنی:نا معلوم افراد کی فائرنگ اسلامی جمعیت طلباء کا کارکن زخمی

  



چیچہ وطنی(نامہ نگار،نمائندہ خصوصی)دونامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے اسلامی جمعیت طلباء کے کارکن کو شدید زخمی کریا۔ اسلامی جمعیت طلباء چیچہ وطنی کا ایک اجلاس جماعت اسلامی کے دفتر میں ہو رہا تھا کہ پاکپتن کا رہائشی16 سالہ کارکن عبدالسلام ولد رحیم تقریب ختم ہونے کے بعد باہر نکلا تو اچانک دو نامعلوم موٹر سائیکل سوار نوجوانوں نے اس پر فائرنگ کر دی جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا ریسکیو 1122 نے زخمی کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال چیچہ وطنی پہنچایا جہاں سے تشویشناک حالت کے پیش نظر اسے ساہیوال ریفر کر دیا گیا۔اسلامی جمعیت طلباء کے کارکنوں نے ہسپتال میں بتایا کہ ہمارا کارکن جب تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال چیچہ وطنی پہنچا تو اس کی ابتدائی طبی امداد کیلئے تمام ادویات باہر سے لانی پڑیں۔ اطلاع دینے کے باوجود پولیس ڈیڑھ گھنٹے تک ہسپتال نہ پہنچی تو جمعیت کے کارکن تھک ہار کر زخمی  چیچہ وطنی:نا معلوم افراد کی فائرنگ اسلامی جمعیت طلباء کا کارکن زخمی چیچہ وطنی(نامہ نگار،نمائندہ خصوصی)دونامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے اسلامی جمعیت طلباء کے کارکن کو شدید زخمی کریا۔ اسلامی جمعیت طلباء چیچہ وطنی کا ایک اجلاس جماعت اسلامی کے دفتر میں ہو رہا تھا کہ پاکپتن کا رہائشی16 سالہ کارکن عبدالسلام ولد رحیم تقریب ختم ہونے کے بعد باہر نکلا تو اچانک دو نامعلوم موٹر سائیکل سوار نوجوانوں نے اس پر فائرنگ کر دی جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا ریسکیو 1122 نے زخمی کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال چیچہ وطنی پہنچایا جہاں سے تشویشناک حالت کے پیش نظر اسے ساہیوال ریفر کر دیا گیا۔اسلامی جمعیت طلباء کے کارکنوں نے ہسپتال میں بتایا کہ ہمارا کارکن جب تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال چیچہ وطنی پہنچا تو اس کی ابتدائی طبی امداد کیلئے تمام ادویات باہر سے لانی پڑیں۔ اطلاع دینے کے باوجود پولیس ڈیڑھ گھنٹے تک ہسپتال نہ پہنچی تو جمعیت کے کارکن تھک ہار کر زخمی ہو ساہیوال لے گئے۔ہو ساہیوال لے گئے۔

مزید : علاقائی


loading...