چیچہ وطنی:ڈاکوؤں نے موٹر سائیکل ،نقدی وموبائل فون چھین لئے

چیچہ وطنی:ڈاکوؤں نے موٹر سائیکل ،نقدی وموبائل فون چھین لئے

  



 چیچہ وطنی(نامہ نگار،نمائندہ خصوصی)مسلح ڈاکوؤں نے وکیل اور اس کے والد سمیت سمیت تین افراد سے دو موٹر سائیکل ،ہزاروں روپے کی نقدی، موبائل فون چھین لئے۔نواحی اڈا 11/L کے رہائشی حامد علی ایڈووکیٹ نے رپورٹ درج کرائی کہ میں اپنے والد عباد علی کے ہمراہ ڈیرہ پر جا رہا تھا کہ راستے میں ایک مسلح ڈاکو نے ہم نے موٹر سائیکل ، 4500 روپے کی نقدی ، دو موبائل فون چھین لئے، دوسری واردات ریلوے کالونی چیچہ وطنی کے رہائشی تنویر احمد رحمانی کے ساتھ ہوئی جو اپنے موٹر سائیکل نمبر1658/SLM پر ہاؤسنگ کالونی بائی پاس کے قریب جا رہا تھا کہ دو مسلح ڈاکوؤں نے اسے زبردستی روک لیا اور اسلحہ کے زور پر ان سے موٹر سائیکل، 9200 روپے کی نقدی اور موبائل فون چھین لیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

مزید : علاقائی


loading...