رینالہ خورد:پٹواری نے کاشتکار کو سرکاری رقبہ سے بے دخل کر دیا رینالہ

رینالہ خورد:پٹواری نے کاشتکار کو سرکاری رقبہ سے بے دخل کر دیا رینالہ

  



 خورد(نامہ نگار)سرکاری رقبہ کاشت کرنیوالے کاشتکار کو پٹواری نے قبضہ گروپ سے ساز باز ہو کر بے دخل کردیا۔ ڈی سی او اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے احکامات کے باوجود عملدرآمد نہ ہو سکا ،تفصیلات کے مطابق چک نمبر7ون اے ایل کا ہاشم اور عبدالغفور سرکاری رقبہ نمبرداری گرانٹ عرصہ دراز سے ساڑھے بارہ ایکڑ کاشت کرتے تھے جوکہ دیہہ مذکورکے پٹواری محمد انور نے مبینہ طور پر دیہہ مذکور کے سلیم ،علیم،نعیم پسران رحمت علی کو قبضہ دے دیا جبکہ ہاشم اور عبدالغفور کی تیار فصل کاشت بھی تباہ وبرباد کردی جسکا مقدمہ درج ہوا مگر پولیس نے بھی کوئی کاروائی نہ کی متاثرہ شخص نے ڈی سی او اوکاڑہ اور وزیراعلیٰ کو درخواست گذاری مگر انکے واضح احکامات کے باوجود غریب کاشتکار کی داد رسی نہ ہوسکی جس وجہ سے غریب آدمی کے گھر فاقوں کی نوبت آگئی ہے اور وہ دفتروں کے چکر لگا لگا کر جمع شدہ پونجی بھی ختم کر چکا ہے اس نے وزیر اعلی پنجاب سے کاروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

مزید : علاقائی