اراضی کے تنازعہ پر مخالفین نے فائرنگ کرکے خاتون کو شدید زخمی کردیا

اراضی کے تنازعہ پر مخالفین نے فائرنگ کرکے خاتون کو شدید زخمی کردیا

 گوجرانوالہ،کامونکے(بیورو رپورٹ/نا مہ نگار) اراضی کے مقدمہ بازی کے تنازع پر تین افرادنے درجنوں ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کرکے خاتون کو شدید زخمی کردیا ،بتایاگیاہے کہ تھانہ واہنڈو کے نواحی گاؤں کوٹلی مہاراں کی رہائشی امتل مجیب گاؤں میں ہی واقعہ اپنی ذرعی اراضی پرکاشت مونجی کی فصل کی کٹائی کروارہی تھی کہ اسی دوران ملزمان شبیر ساکن تھپنالہ ،عامر ساکن ڈسکہ اور خلیل نے اپنے دیگر تیرہ نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ آتشیں اسلحہ سے مسلح ہوکر حملہ کر دیا اور اندھا دھند فائرنگ کرکے امتل کو شدید زخمی کردیا ،پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے ۔

مزید : علاقائی


loading...