وزیرآباد: موٹر سائیکلوں کے تصادم سے ٹرک کی زد میں آ کر خاتون جاں بحق

وزیرآباد: موٹر سائیکلوں کے تصادم سے ٹرک کی زد میں آ کر خاتون جاں بحق

  



 وزیرآباد(نما ئندہ خصوصی)ڈسکہ روڈ کوٹ ثنااللہ کے قریب دو تیز رفتار موٹر سائیکل آپس میں ٹکرا نے کے بعد ٹرک کی زد میں آکر چچی ہلاک جبکہ ماں بیٹا شدید زخمی ہوگئے ۔ گذشتہ روز نواحی گاؤں ورپال چٹھہ کا رہائشی 25سالہ ابرار اپنی والدہ 50سالہ غلام زہرہ اور چچی شائستہ بی بی کے ہمراہ ڈسکہ روڈ پر جارہا تھا کہ سامنے سے آنیوالی تیز رفتار موٹر سائیکل سے ٹکرا گیا جس کے نتیجہ میں یہ لوگ زخمی ہوکر سڑک پر گر گئے اور پیچھے سے آنیوالے ٹرک نے شائستہ بی بی کو کچل ڈالا جو موقع پر جاں بحق ہوگئی ۔حادثہ کے بعد لوگوں کی ایک بڑی تعداد جمع ہوگئی اور زخمیوں کو طبی امداد کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچا دیا گیا جہاں ان کی حالت خطرہ سے باہر بتائی جاتی ہے ۔

مزید : علاقائی