قصور:ڈکیتی چوری کی وارداتوں میں شہری لاکھوں سے محروم
قصور(بیورورپورٹ) قصور اور اس کے نواح میں ڈکیتی ،راہزنی اور چوری کی وارداتوں میں ڈاکو موٹر سائیکلیں،نقدی رقم،موبائل فون چھین کر لے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں روسہ ٹبہ روڈ پر ناکہ زن ڈاکوؤں نے موٹر سائیکل سوار محمد ارشد کو اسلحہ کی نوک پرروک کر موبائل فون ،نقدی رقم اور موٹر سائیکل سے محروم کردیا ۔نیا لاری اڈا کھڈیاں میں سپیئر پارٹس کی دوکان میں داخل ہونیوالے ڈاکوؤں نے دوکان مالک محمد امجد کویرغمال بنا کر 45ہزار روپے کی نقدی ،4موبائل فونز، اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر لے گئے ۔قصور فیروز پور روڈ وڈانہ کے قریب موٹر سائیکل سوار عطاہ اللہ کو ڈاکوؤں نے اسلحہ کی نوک پرروک لیا اور موٹر سائیکل ،موبائل فون،اور نقدی چھین لی ۔جبکہ صدر پتو کی کے نواح کھوکھر چک25میں ابراہیم کی موٹر سائیکل نمبر 2967-LEN گھر کے باہر سے نا معلوم چور لیکر فرار ہو گئے ۔پولیس مصروف تفتیش ہے۔