ایمن آباد پولیس نے دومنشیات فروشوں کو گرفتارکرکے 980 گرام چرس برآمدکرلی
گوجرانوالہ،کامونکے(بیورو رپورٹ/نا مہ نگار) ایمن آباد پولیس نے دومنشیات فروشوں کو گرفتارکرکے 980 گرام چرس برآمدکرلی ،بتایاگیاہے کہ تھانہ ایمن آباد پولیس نے بدنام زمانہ منشیات فروش بلال عرف بلا ساکن تاج چوک کو گرفتارکرکے اس کے قبضہ سے 510 گرام چرس جبکہ ملزم رمیض ساکن رحمان کالونی کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 470 گرام چرس برآمدکرکے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلئے ہیں ،جبکہ تھانہ سٹی پولیس نے ڈکیتی کے زیر حراست ملزم غلام مرتضیٰ عرف میرو ساکن فیصل ٹاؤن کی نشاندہی پر واردات میں استعمال ہونے والا پسٹل تیس بور برآمدکرکے مقدمہ درج کرلیاہے ۔