ساہیوال:مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں سے محروم

ساہیوال:مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں سے محروم

  



ساہیوال(بیورورپورٹ)ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں نامعلوم و نامزد ملزمان لاکھوں روپے کے سگریٹ ‘ایل سی ڈی ‘ٹی وی ‘نقدی ‘بھینس لیکر فرار ہو گئے ۔ ڈکیتی کی واردات اڈہ گیمبر میں رات کے وقت ہوئی یہاں اویس وغیرہ 9 ملزمان گاڑیوں میں آئے اور محمدرمضان کے جنرل سٹور میں گھس آئے اور سٹورمیں موجود افراد کو یرغمال بنا کر سگریٹ ‘ایل سی ڈی ‘نقدی ‘5موبائل فون اورلوڈ وغیرہ کل مالیتی 3لاکھ 41ہزار روپے لوٹ کر فرار ہو گئے ۔ چوری کی مختلف وارداتوں 49/5-Lمیں ناصر وغیرہ 5ملزمان نے محمدجمیل کے احاطہ سے بھینس مالیتی 2لاکھ روپے اور95/9-Lمیں عمر دراز وغیرہ 7ملزمان نے محمداقبال کے زرعی رقبہ سے توڑی مالیتی 30ہزار روپے چرالی ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں ۔

مزید : علاقائی


loading...