اوکاڑہ:منشیات برآمد، 7افراد کو گرفتار کر لیا گیا

اوکاڑہ:منشیات برآمد، 7افراد کو گرفتار کر لیا گیا

  



اوکاڑہ(بیورورپورٹ) اوکاڑہ اور اسکے گردونواح میں ناجائز منشیات برآمد کرکے سات افراد کو گرفتا ر کرلیا گیا جبکہ ایک فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق فیصل آباد روڈ پر کچی آبادی لاہور کے رہائشی محمد راول سے25لیٹر شراب ،پل سوبارام کے نادر علی کے قبضہ سے 20لیٹر شراب ،رتہ کھنہ روڈ پر چک 31ٹوایل کے رہائشی محمد حسین سے 15لیٹر شراب،آبادی ٹیلروالی کے رہائشی شبیراحمد سے 9لیٹر اسی آبادی کے رہائشی محمد احمد سے 10لیٹر شراب برآمد کی گئی،محلہ شیخو پورہ بصیر پور کے رہائشی اشرف کے گھر چھاپہ مارا جہاں سے 105لیٹر شراب اور سامان شراب کشید برآمد کیا جبکہ اشرف فرار ہوگیا رتہ کھنہ روڈ کے رہائشی غلام حیدر سے لاری اڈا کے قریب چرس 300گرام ،43ایس پی کھرپہ کے قریب 45ایس پی کے رہائشی خدا بخش سے 260گرام چرس برآمد کی گئی۔ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔

مزید : علاقائی


loading...