مختلف وجوہات پر ایک خاتون سمیت دو افراد کا اقدام خودکشی

مختلف وجوہات پر ایک خاتون سمیت دو افراد کا اقدام خودکشی

لاہور(کر ائم سیل) شہر میں مختلف وجوہات کی بنا پر ایک خاتون سمیت دو افراد نے زہریلی گولیاں نگل لیں جنہیں تشویشناک حالت میں ہسپتال میں داخل کروا دیاگیا ۔ بتایا گیا ہے کہ غازی آباد کے علاقے میں عائشہ بی بی نے شوہر سے جھگڑ کر زہریلی گولیاں نگل لیں جبکہ سمن آباد کے علاقے میں کام کاج نہ کرنے پر والدین کی ڈانٹ ڈپٹ سے دلبرداشتہ ہو کر جواں سال ندیم نے زہریلا کیمیکل پی لیا۔ دونوں کو تشویشناک حالت میں ہسپتال میں داخل کروا دیا گیا جہاں ان کی حالت نازک بیان کی جا رہی ہے۔

مزید : علاقائی


loading...