ونیکی تارڑ روڈ پر موٹر سائیکل کو ٹرک کی ،ٹکر ایک شخص ہلاک،دو شدید زخمی
جلالپوربھٹیاں(نمائندہ پاکستان)ونیکی تارڑ روڈ پر موٹر سائیکل کو ٹرک کی ٹکر ایک شخص ہلاک اور دو شدید زخمی۔بتایاگیاہے کہ نواحی کوٹ غازی کا رہائشی عطاء اللہ ولد اکبر علی موٹر سائیکل پر سوار اپنے دو ساتھیوں کے ہمراہ ونیکی تارڑ جا رہاتھاکہ گاجرانوالی کے قریب سامنے سے آنیوالے ٹرک نے ٹکر ماردی جس سے تینوں افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر لیجایاگیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے عطا ء اللہ جاں بحق ہوگیا۔