تکے کھلانے سے انکار کرنے پر ملزم نے فائرنگ کرکے نوجوان کو شدید زخمی کردیا
گوجرانوالہ،کامونکے(بیورو رپورٹ/نا مہ نگار) تکے کھلانے سے انکار کرنے پر ملزم نے فائرنگ کرکے نوجوان کو شدید زخمی کردیا ،بتایاگیاہے کہ نواحی گاؤں حمید پو رخورد کا فیضان احمد عبداللہ نامی نوجوان کو اپنی موٹرسائیکل پر بٹھا کر چکی سے آٹا لے کر واپس جارہاتھا کہ عبداللہ نے کہاکہ وہ اس کو منڈیالہ تیگہ سے تکے کھلاکرلائے جس پر فیضان نے انکار کیاتو ملزم مشتعل ہوگیا ۔