عمران لاشوں کی سیاست کر رہے ہیں ،پرویز رشید،فائرنگ کرنیوالوں کو گرفتار کیا جائے،شہباز شریف

عمران لاشوں کی سیاست کر رہے ہیں ،پرویز رشید،فائرنگ کرنیوالوں کو گرفتار کیا ...

  



                          اسلام آباد (آئی این پی ) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران خان کے مذموم مقاصد کھل کر سامنے آگئے، لوگوں کے بچوں کو لڑنے مرنے کے لئے سڑکوں پر نکال کر خود بنی گالہ کے محل میں آرام فرماتے رہے، پولیس کو فیصل آباد میں غیرمسلح رکھا گیا تھا، پیر کو فیصل آباد میں تحریک انصاف کے احتجاج پر تشدد اور فائرنگ کے واقعات پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کیمرے کی آنکھ نے سب کچھ محفوظ کیا ہے۔ تحریک انصاف والے لاشوں کی سیاست کرنا چاہتے ہیں، تحریک انصاف نے ہردفعہ معاہدے کی خلاف ورزی کی ، پوری دنیا نے دیکھا کہ پی ٹی آئی کے لوگوں نے ڈنڈے اٹھائے ہوئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ یہ نہ سمجھا جائے کہ قانون کمزور ہے ، تحریک انصاف کے غنڈہ گردوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے تمام شواہد اکٹھے کرلئے، دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا۔

مزید : صفحہ اول


loading...