واقعے کی حقیقت آج میڈیا کے سامنے لاﺅں گا ،رانا ثناءاللہ

واقعے کی حقیقت آج میڈیا کے سامنے لاﺅں گا ،رانا ثناءاللہ

  



                       لاہور(خصوصی رپورٹ)سابق وزیر قانون رانا ثناءاللہ خاں نے کہا ہے کہ تحریک انصاف جلاﺅ گھیراﺅ کی سیاست کر رہی ہے۔ فیصل آباد کی صورتحال پی ٹی آئی کے رہنماﺅں کی اشتعال انگیزتقاریر اور جلاﺅ گھیراﺅ کی اپیلوں کا نتیجہ ہے۔ بدامنی‘ ہنگامہ آرائی اور جلاﺅ گھیراﺅسے ملکی معیشت تباہی کی طرف جائے گی۔ فیصل آباد میں جاں بحق ہونے والے شہری حق نواز کے قتل کے ملزموں کا مسلم لیگ(ن) سے کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی وہ میرے خاندان کے کسی فرد کا گارڈ ہے۔ فائرنگ کسی پولیس اہلکار یا مسلم لیگ (ن) کے کارکن نے نہیں کی۔ ملزم جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔ فائرنگ کے واقعے کی حقیقت آج میڈیا کے سامنے پریس کانفرنس میں بیان کروں گا - رانا ثناءاللہ نے کہا کہ فیصل آباد میں شہریوں نے تحریک انصاف کی کال کو مسترد کرتے ہوئے معمولات زندگی میں حصہ لیا۔ تمام تجارتی اور تعلیمی ادارے کھلے رہے اور سڑکوں پر پہیہ رواں رہا مگر پی ٹی آئی کے رہنماﺅں کی قابل اعتراض تقاریر سے ان کے کارکنوں نے مشتعل ہو کر ڈنڈے کے زور پر دکانیں اور ٹریفک بند کرائی اور جلاﺅ گھیراﺅ شروع کر دیا۔ پی ٹی آئی کے کارکنوں نے جگہ جگہ پتھراﺅ کیا اور املاک کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی۔ تاہم انتظامیہ نے انتہائی صبروتحمل سے کام لیا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگی کارکنوں نے پی ٹی آئی کے کارکنوں کی اشتعال انگیزی کے باوجود کسی بھی جوابی کارروائی سے گریز کیا اور اپنے قائد کی اپیل پر پرامن رہے،پی ٹی آئی کے کارکنوں نے تین جگہ دنگا فساد کیا ، پی ٹی آئی کا کارکن ٹائر کو آگ لگاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا -کیا ٹائروں کو آگ لگانا اور دنگا فساد کرنا پر امن احتجاج کہلاتاہے -

مزید : صفحہ اول


loading...