فیصل آباد،نہر رکھ برانچ سے ایک شخص کی لاش بر آمد

فیصل آباد،نہر رکھ برانچ سے ایک شخص کی لاش بر آمد

فیصل آباد(بیورورپورٹ)تھانہ ڈی ٹائپ کالونی کے علاقہ نہر رکھ برانچ ڈی ٹائپ پل سے ایک نامعلوم شخص کی نعش ملی ہے پولیس ذرائع کے مطابق نامعلوم شخص نہر میں گر کر جاں بحق ہو گیا ۔پولیس نے نعش قبضہ میں لے کر ورثا ءکی تلاش شروع کر دی ہے اور اس کے جاں بحق ہونے کے حوالے سے بھی تفتیش شروع کر دی ہے اس سلسلہ میں پولیس تمام پہلو پر جائزہ لے رہی ہے۔تاہم کچھ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ یہ شخص ٹائروں کو آگ لگا کر سڑکیں بلاک کر رہاتھا کہ اس کے کپڑوں کو آگ لگ گئی جس کے باعث اس نے نہر میں چھلانگ لگا دی اور وہ ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔

مزید : صفحہ اول


loading...