ڈاکو دندناتے رہے ،شہری لاکھوں کے مال و زر سے محروم

ڈاکو دندناتے رہے ،شہری لاکھوں کے مال و زر سے محروم

  



لاہور(کرائم سیل)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کر دیا -ذرا ئع کے مطابق ہنجر وال روشن پارک کے رہا ئشی فخر اسلام اور اسکے کرایہ دارحکیم یاسین کے گھر سے تین ڈاکو دو لاکھ 85ہزار کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا لوٹ کر فرار ہو گئے جبکہ نشتر کالونی رنگ روڈ پر واقع اکرم کے شو روم سے تین ڈاکو 8لاکھ مالیت کی نقدی مو بائل اور کرولا کار ،شاہدرہ کامران پارک میں رشید کی دکان سے دو ڈاکو ایک لاکھ 28ہزار،باغبانپورہ جی ٹی روڈ پر واقع صلاح الدین کے دفتر سے دو ڈاکو چار لاکھ کی نقدی اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کرلے گئے۔ ملت پارک اتحاد کالونی میں عظیم سے 5لاکھ،سندر اڈہ رائیونڈ میں اصغرسے ساڑھے تین لاکھ،وحدت کالونی کوارٹرزکے قریب کاشف اور اسکی فیملی سے 7لاکھ،سول لائن ریگل چوک میں عباس اور اسکی فیملی سے ساڑھے تین لاکھ،اقبال ٹاؤن خیبر بلاک میں علی حسین سے سوا لاکھ،گلشن اقبال کریم بلاک میں سلیم سے 95ہزار،مناواں رضوان گارڈن میں ندیم اور فیملی سے ایک لاکھ 40ہزار،ستوکتلہ ابو بکر گول چکر کے قریب نوید اور لٹن روڈ عالیہ نگر میں تجمل سے مو ٹر سائیکلیں اور مو بائل نقدی لوٹ لی گئی ۔علاوہ ازیں وحدت کالونی سے شاہد ، جوہر ٹاؤن سے نصیر احمد ، ڈیفنس Aسے ظہیر احمد اور گلبرگ سے غلام محمد کی گا ڑیاں جبکہ اسلام پو رہ سے وقاص ،مو چی گیٹ سے ظہیر ،نیو انارکلی سے سلمان ،شا ہدرہ سے نصیر،ریس کورس سے خالد، سمن آباد سے اظہر اور عبدالستار، سا ندہ سے عرفان، گلشن اقبال سے علی حید،ر ملت پا رک سے فرخ، نواں کوٹ سے عمر، گرین ٹاؤن سے عاطف ،سبزہ زار سے حسن، ڈیفنس اے سے احسن، فیصل ٹاؤن سے ماجد، گا رڈن ٹاؤن سے علی رضا ،نشتر کا لونی سے یا سین، کا ہنہ سے امجد اور گلبرگ سے اکبر کی مو ٹر سا ئیکلیں چو ری کر لی گئیں۔

مزید : علاقائی