جا ں بحق ہونے والے حق نواز کی چند روز بعد شادی تھی

جا ں بحق ہونے والے حق نواز کی چند روز بعد شادی تھی

  



فیصل آباد(بیورورپورٹ)فیصل آباد کے ناولٹی پل چوک میں احتجاج کے دوران فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے ڈی ٹائپ کالونی کے رہائشی حق نواز کے بارے میں معلوم ہواہے کہ وہ بطور کرکٹر عمران خان کا شیدائی ہے اور اسلام آباد میں تقریباًہر دھرنے میں شریک ہوتا رہا‘وہ خودبھی کرکٹ کا کھلاڑی تھا اور تقریباًسات سال سے وہ پی ٹی آئی کا باقاعدہ رکن تھا اور اب مشینوں وغیرہ کی مزدوری کرتا تھا اس کی شادی بھی چند روز بعد ہونے والی تھی اور اس کی والدہ شادی کا سامان وغیرہ لینے کیلئے پشاور گئی ہوئی تھی جسے وہاں اطلاع دی گئی اور اب ان کا انتظار کیا جارہا تھا اس کے بڑے بھائی سے جب پوچھا گیا کہ آپ کا بھائی عمران خان کی کال پر احتجاج کیلئے گیا تھا جو پی ٹی آئی کی خاطر قربان ہو گیا تو کیا آپ اس پر پچھتا رہے ہیں کہ وہ اگر نہ جاتا تو اس کی زندگی بچ جاتی جس پر بڑے بھائی نے جواب دیا کہ اگر عمران خان آئندہ اچھے کام کریں گے تو کوئی پچھتاوانہیں ہو گا اور اگر اچھے کام نہیں کریں گے تو پچھتاواہو گا

مزید : صفحہ اول


loading...