فیصل آباد ، ن لیگ کے کارکن پی ٹی آئی کے خلاف جوابی مظاہرے کرتے رہے

فیصل آباد ، ن لیگ کے کارکن پی ٹی آئی کے خلاف جوابی مظاہرے کرتے رہے

  



فیصل آباد(بیورورپورٹ)فیصل آباد میں دن بھر ن لیگ کے کارکن مختلف گروپوں کی شکل میں شہر کے مختلف مقامات پر پی ٹی آئی کے خلاف جوابی مظاہرے اور ”قبضے “کرتے رہے اور اپنی حکمت عملی کے مطابق پی ٹی آئی کے کارکنوں کا مقابلہ کرتے رہے اور دن بھر ہی ن لیگ کی مقامی قیادت بار بار ٹی وی چینلز پر یہ مﺅقف اختیار کرتی رہی کہ ن لیگ کی قیادت نے انہیں نہیں بھیجا بلکہ وہ خود ہی اپنے طور پر دفاعی کارروائیاں کر رہے ہیں اور جب شام کے وقت پی ٹی آئی کے کارکنوں کی بھاری تعداد جمع ہونی شروع ہوئی تو شہر کے تقریبا سبھی پوائنٹس سے ن لیگی کارکن واپس چلے گئے کہا جا رہا ہے کہ ن لیگ کی مقامی قیادت کا اپنے کارکنوں پر صبح کے وقت بھی مکمل کنٹرول تھا اور شام کے وقت بھی اور یہ ن لیگ کی خفیہ حکمت عملی تھی کہ وہ سگنل ملتے ہی واپس چلے گئے جو گزشتہ رات ایک اہم شخصیت کے ڈیرہ پر طے کی گئی

مزید : صفحہ اول