تحریک انصاف کے احتجاج سے لاہور کی مارکیٹیں ویران ہو گئیں

تحریک انصاف کے احتجاج سے لاہور کی مارکیٹیں ویران ہو گئیں

  



لاہور(کامرس رپورٹر) تحریک انصاف کے کارکنوں کے احتجاج کے باعث صوبائی دارالحکومت کی مارکیٹیں وقت سے قبل ہی ویران ہو گئیں۔ دکانداروں نے احتجاج اور گاہگ نہ ہونے کے باعث وقت سے قبل ہی دکانیں بند کر دیں ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز فیصل آباد میں تحریک انصاف کے کارکن کی ہلاکت کی خبر آتے ہی صوبائی دارالحکومت میں مختلف مقامات پر احتجاج کا سلسلہ شروع ہو گیا ۔ سب سے پہلے احتجاج کا سلسلہ جی پی او چوک میں شروع ہوا اور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ احتجاج بڑھتا گیا جس پر مال روڈ اور اس سے ملحقہ تمام مارکیٹوں میں موجود گاہگوں نے خریداری کے بغیر ہی گھروں کو واپسی کو بہتر جانا جس کے باعث مارکیٹیں گاہگوں سے خالی ہوں گئیں ۔

مزید : صفحہ اول


loading...