نو عمر لڑکے نے باپ کے تشدد سے تنگ آکر بم کی جھوٹی کال چلا دی پولیس کی دوڑیں لگ گئیں
لاہور(کرائم سیل) بادامی با غ کے علاقہ میں بیٹے نے باپ کے تشدد سے تنگ آ کر بم کی جھوٹی کال چلا دی ،اس دوران پو لیس کی دوڑیں لگ گئیں جس کے با عث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، پو لیس کی بھاری نفری کے علاوہ بم سکواڈ بھی موقع پر پہنچ گیا۔ پو لیس نے مشتاق نامی نوجوان کے خلاف مقد مہ درج کرتے ہو ئے کارروائی کا آ غا ز کر دیا تاہم ملزم کی گر فتاری عمل میں نہ آ سکی ۔بتا یا گیا ہے کہ با دامی با غ کے علاقہ جوزف کالونی کے رہائشی اسماعیل نے اپنے 15سالہ بیٹے مشتاق کو تھپڑ مارے جس کی وجہ سے مشتاق نے گھر سے باہر جا نے کے بعد 15پرفون کرکے پو لیس کو اطلاع دی کہ ہمارے گھر کے پاس ایک بیگ میں 5کلو وزنی بم ہے ۔اس اطلاع پر شہر کے مختلف علاقوں کی پو لیس جا ئے وقوعہ پر پہنچ گئی اور بم اور کال کر نے والے کو تلاش کر تی رہی ۔ایس ایچ او با دامی با غ ناصر خا ن کے مطا بق کال کے بعد موبا ئل بھی بند ہو گیا تھا، ہم اس کے گھر کو تلاش کر رہے ہیں اور مقد مہ بھی درج کر لیا گیا ہے ۔