جلاﺅ گھیراﺅ سے حالات خراب اور معیشت تباہ ہو گی،مز دور ر ہنما

جلاﺅ گھیراﺅ سے حالات خراب اور معیشت تباہ ہو گی،مز دور ر ہنما

  



لاہور(رپورٹنگ ٹیم) ملک بھر کے سرکاری ملازمین اور مزدور تنظیموں کے نمائندوں نے کہا ہے کہ جلاﺅ گھیراﺅ اور توڑ پھوڑ سے ملکی حالات مزید خراب اور معیشت تباہ ہو گی۔ حکمران اور حکومتی مخالف سیاسی جماعتوں کو جمہوری انداز میں تمام سیاسی ایشوز کو ایک پلیٹ فارم پر جمع ہو کر حل کرنا چاہیے ۔ وگرنہ ملک کمزور ہو گا اور ملک میں جمہوریت کو خطرہ لاحق ہو جائے گا۔ اس حوالے سے مزدور رہنما خورشید احمد خان نے کہا کہ سیاسی کشمکش سے ملک کمزور ہوتا جا رہا ہے اور اس میں حکومت اور سیاسی جماعتوں کو مل کر کردارادا کرنا چاہیے وگرنہ ملک مزید کمزور ہو گا۔ اس حوالے سے روبینہ جمیل اور فاروق طارق نے کہا کہ جلاﺅ گھیراﺅ اور توڑ پھوڑ کی سیاست کو جنم نہیں دینا چاہیے۔ ایپکا کے مرکزی و صوبائی رہنماﺅں حاجی محمد ارشاد، لالہ محمد اسلم اور دیگر نے کہا ہے کہ ملک میں جاری سیاسی کشمکش ایک سیاسی مسئلہ ہے اس کو سیاستدان ہی حل کر سکتے ہیں۔ اس میں ملک کی تمام سیاسی جماعتوں کو اپنا کردار کرنا چاہیے ۔ حاجی محمد ارشاد نے کہا کہ سیاست دانوں کی آپس کی لڑائی سے ملک تباہی کی طرف جارہا ہے ۔ دھرنوں اور احتجاج سے ملک میں معیشت تباہ ہو کر رہ گئی ہے اس میں حکمرانوں کو چاہیے کہ اس سیاسی کشمکش کے خاتمے کے لئے کوئی لائحہ عمل اختیار کرے وگرنہ تیسری قوت کو موقع مل جائے گا۔

مزید : صفحہ اول


loading...