تاندلیانوالہ،تحریک انصاف کے عہدیداروں کی تعلیمی اداروں میں زبر دستی چھٹی

تاندلیانوالہ،تحریک انصاف کے عہدیداروں کی تعلیمی اداروں میں زبر دستی چھٹی

تاندلیانوالہ(نمائندہ خصو صی) تاندلیانوالہ میں تحریک انصاف نے عہدیداروں کی قیادت میں کارکنان نے ایک جلوس کی شکل میں کالج سکولوں اور دیگر کا چکر لگایا اور زبردستی کارکنوں کو چھٹی دلائی گئی اور پھر یہ جلوس پرائیویٹ سکولوں پاکستان کالج اور دیگر میں بھی گیا جہاں پر موجود سٹاف پرنسپل شہزاداختر بھٹی ،میڈیم عمران راشد، ،نوید احمدضیائ،شکیل ،وقار،عظیم ،جاوید احمد ،ثقلین احمد اوردیگر کو بھی دھمکیاں دیں اور پاکستان کالج سمیت دیگر سکولوں کی عمارتوں اور کھڑکیوں کے شیشے توڑ ڈالے یہ جلوس پل نہر بنگلہ پہنچا جہاں پر ٹائروں کو آگ لگا دی گئی اور سڑک بلاک کردی اور حکومت کے خلاف نعرے بازی شروع کردی جہاں سے یہ کارکنان فیصل آباد احتجاج میں شرکت کیلئے چلے گئے ۔ قافلے کی قیادت ،خالد محمود وٹو ایڈووکیٹ، محمد ندیم چوہدری،چوہدری مشتاق احمد طور،رانا محمد نعیم اور صدر بارسمیت نے قیادت کی۔

مزید : صفحہ اول


loading...