پی ٹی آئی کا احتجاج مسترد کرتے ہوئے اپٹما کی تمام ملیں کھلی رہیں

پی ٹی آئی کا احتجاج مسترد کرتے ہوئے اپٹما کی تمام ملیں کھلی رہیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کامرس رپورٹر)آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما)نے فیصل آباد میں تحریک انصاف کی کال مسترد کر دی اور تمام ملیں کھلی رکھیں۔اپٹما کے مرکزی چیئرمین ایس ایم تنویر کا کہنا تھا کہ ٹیکسٹائل ملیں ایک گھنٹہ کی ہڑتال بھی برداشت نہیں کر سکتیں کیونکہ انہوں نے وقت پر اپنے بیرونی خریداروں کو مال کی سپلائی کرنی ہوتی ہے ۔یہ سیاسی مسئلہ ہے اسے سیاسی طور پر حل ہونا چاہئے۔اپٹما کے مرکزی چیئرمین نے وزیراعظم محمد نوازشریف کی جانب سے پنجاب کی ٹیکسٹائل ملوں کیلئے سردیوں میں گیس کی سپلائی بحال کرنے انہیں خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ حکومت نے بروقت فیصلہ کر کے ٹیکسٹائل ملوں کو گیس کی سپلائی بحال کی ہے جس سے ٹیکسٹائل برآمدات میں اضافہ ہوگا اور رواں سال کے برآمدی اہداف حاصل کر لیں گے ۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ اگر ٹیکسٹائل ملوں کو سردیوں کے تین ماہ میں گیس بحال نہ کی جاتی تو ٹیکسٹائل برآمدات میں 5ارب ڈالر کی کمی ہو جاتی ہے ۔ایس ایم تنویر نے کہا کہ اگر پنجاب کی ٹیکسٹائل ملوں کو بلا تعطل گیس اور بجلی فراہم ہوتی رہے تو آئندہ پانچ برسوں میں ٹیکسٹائل برآمدات 26ارب ڈالر تک پہنچ سکتی ہیں ۔

مزید :

صفحہ اول -