عمران خان کے ایئرپورٹ سے روانگی کے کچھ دیر بعد سٹریٹ لائٹس بند ہو گئیں

عمران خان کے ایئرپورٹ سے روانگی کے کچھ دیر بعد سٹریٹ لائٹس بند ہو گئیں

فیصل آباد(بیورورپورٹ)عمران خان کے فیصل آباد ایئرپورٹ سے روانگی کے کچھ دیر بعد سورج غروب ہوتے ہی اندھیرا پھیلنے لگا تو راستے میں ڈی ٹائپ کالونی اور گھنٹہ گھر چوک تک عام لائٹنگ اور سٹریٹ لائٹس بند ہو گئیں جس کی وجہ سے سیکورٹی انتظامات بھی شدید متاثر نظر آئے۔ پی ٹی آئی کے ذرائع اسے عمران خان سمیت پی ٹی آئی کی پوری قیادت کے خلاف سیکورٹی رسک اور اسے حکومت کی سازش قرار دے رہے تھے ۔چنانچہ فیصل آباد ایئرپورٹ سے چناب چوک تک تقریبا 6/5کلو میٹر کے سفر کے دوران جھنگ رو ڈ پر اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے تقریبا دو،تین بار نامعلوم افراد کی طرف سے ایک ایک پتھر اور کچے انڈے عمران خان کی گاڑی پر پھینکے گئے لیکن وہ خوش قسمتی سے محفوظ رہے بلکہ کچا انڈہ تو ان کی گاڑی کی ونڈ سکرین پر آ کر لگا

مزید : صفحہ اول


loading...