قبضہ مافیاسے اراضی واپس دلائی جائے ،محمد صدیق کی حکام سے اپیل

قبضہ مافیاسے اراضی واپس دلائی جائے ،محمد صدیق کی حکام سے اپیل
قبضہ مافیاسے اراضی واپس دلائی جائے ،محمد صدیق کی حکام سے اپیل

  



لاہور(پ ر )کچی آبادی مریم کالونی گرین ٹاؤن کے رہائشی محنت کش محمد صدیق نے اعلی حکام سے اپیل کی ہے کہ قبضہ مافیاسے اس کی اراضی واپس دلائی جائے ورنہ وہ راست اقدام سے بھی گریز نہیں کرے گا ۔ محمد صدیق نے بتایا کہ اس کے آباؤ اجدادموضع ڈل ہندوستان سے ہجرت کر کے 1947ء میں پاکستان آئے اس کے آباؤ اجداد کو1947ء میں متروکہ اراضی کے عوض موضع تھہہ شخم تحصیل و ضلع قصور میں تقریباََ 30ایکڑ زمین الاٹ ہوئی جبکہ رکھ بھماں میں 9ایکڑ اور اٹاری جیت سنگھ میں 30ایکڑ زمین الاٹ ہوئی ۔ محمد صدیق نے بتایا کہ ہم یہ رقبہ کاشت کرتے رہے لیکن اچانک قبضہ مافیا بشیرا ولد باغ قوم گجر ، نتھو ولد جھنڈو ، امام دین ولد میاں قوم جٹ نے ہماری ان زمینوں پر قبضہ کر لیا اس سلسلے میں کافی داد فریاد کی گئی مگر چونکہ میں محنت کش اور سفید پوش ہوں اس لئے قبضہ مافیا کا مقابلہ کرنے سے قاصر ہوں۔ محمد صدیق نے اعلی حکام سے درد مندانہ اپیل کی ہے کہ ہماری زمین پر ناجائز قبضہ واپس دلا کر ہمارے ساتھ انصاف کریں۔ محمد صدیق اپیل

مزید : علاقائی