کسٹم ،ایف آئی اے اور ریلوے حکام کا واہگہ ریلوے سٹیشن کا دورہ سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا

کسٹم ،ایف آئی اے اور ریلوے حکام کا واہگہ ریلوے سٹیشن کا دورہ سکیورٹی صورتحال ...

  



لاہو ر(سٹاف رپورٹر) سی سی پی او لاہو رامین مینس ، ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے لاہو رعبدالحمیدرازی ،ڈی آئی جی ریلوے شارق جمال اور کمشنر لاہور سمیت کسٹم اور ایف آئی اے حکام نے گذشتہ روز واہگہ ریلوے اسٹیشن کا دورہ کیااور سمجھوتہ ایکسپریس و اسٹیشن پر سکیورٹی کی صورت حال کا جائزہ لیا گیا ذرائع کے مطابق سکیورٹی اداروں نے واہگہ ریلوے سٹیشن پر سکیورٹی انتظامات سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس مقصد کے لئے تمام ادارے مشترکہ طور پر ایس او پی تیار کریں گے جن پر سٹیشن پر ڈیوٹی کرنے والے ادارروں کے افراد عملدرآمد کے پابند ہو ں گے۔

مزید : صفحہ آخر


loading...