بی ایس آنرزکوبیچلر ان ڈینٹل سرجری کے مساوی تسلیم نہ کرنے کیخلاف درخواست پرفریقین کو نوٹس

بی ایس آنرزکوبیچلر ان ڈینٹل سرجری کے مساوی تسلیم نہ کرنے کیخلاف درخواست ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے بی ایس آنرز ڈینٹل ٹیکنالوجی کی ڈگری کوبیچلر ان ڈینٹل سرجری کے مساوی تسلیم نہ کرنے کے خلاف دائر درخواست پرمسٹر جسٹس شمس محمود مرزا نے نمرہ احترام سمیت یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کی سترہ طالبات کی درخواست پر سماعت کی،موقف اختیار کیا گیا کہ انہوں نے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز سے ڈینٹل ٹیکنالوجی میں بی ایس آنرز کی ڈگری حاصل کی مگر اب مختلف سرکاری اور نیم سرکاری ادارے ان کی ڈگری تسلیم نہیں کر رہے ، ابتدائی سماعت کے بعد عدالت نے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل، وزارت صحت اور محکمہ صحت پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 11جنوری تک جواب طلب کر لیا۔
نوٹس

مزید :

صفحہ آخر -