اتفاق فاﺅنڈری کے قرض اورسود کی ادائیگی کی تصدیق شدہ رپورٹ طلب

اتفاق فاﺅنڈری کے قرض اورسود کی ادائیگی کی تصدیق شدہ رپورٹ طلب

  



لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ کے ریفری جج نے نیب سے شریف خاندان کی اتفاق فاﺅنڈری کے قرضوں اور مارک اپ کی ادائیگی کی تصدیق شدہ رپورٹ طلب کر لی ہے۔ریفری جج جسٹس سردار شمیم خان نے اتفاق فاﺅنڈری کا ریفرنس دوبارہ کھولنے یا نہ کھولنے سے متعلق درخواست کی سماعت کی، اتفاق فاﺅنڈری کے وکیل اشتر اوصاف نے عدالت کو بتایا کہ اتفاق فاﺅنڈری نے نیشنل بینک سمیت دیگر مالیاتی اداروں کے تمام قرضے اور مارک واپس کر دیئے ہیں لہذا اس درخواست کو احتساب عدالت ریمانڈ کیا جائے تاکہ اسے واپس لیا جا سکے، جس پر عدالت نے نیب کو 11دسمبر کیلئے نوٹس جاری کرتے ہوئے اتفاق فاﺅنڈری کے قرضے اور مارک اپ کی ادائیگی سے کی تصدیق شدہ رپورٹ طلب کر لی۔دریں اثنائلاہور ہائیکورٹ نے نیشنل بینک کی 18برسوں سے شریف فیملی کی اتفاق فاﺅنڈری کو دیئے گئے قرضوں کی واپسی کے لئے دائر درخواستیں نمٹا دیں ۔مسٹرجسٹس شہزادہ مظہر نے نیشنل بینک کی 6 درخواستوں پر سماعت کی، نیشنل بینک کی جانب سے ایگزیکٹو نائب صدر طارق تاج عدالت میں پیش ہوئے انہوں نے عدالت کو آگاہ کیا کہ اتفاق فاﺅنڈری نے 18برس قبل حاصل کیا گیا قرضہ واپس کر دیا ہے اور اب اتفاق فاﺅنڈری کے ساتھ قرضوں کی واپسی کا کوئی تنازع نہیں ہے، نیشنل بینک کے ایگزیکٹو نائب صدر طارق تاج کے بیان پر شریف برادران کی اتفاق فاﺅنڈری کے خلاف قرضوں کی واپسی کے لئے دائر درخواستیں نمٹا دیں۔

قرض،سود

مزید : صفحہ آخر