ہائیکورٹ کا صدیق الفاروق کی تعیناتی کیخلاف تمام درخواستیں یکجا کرنے کا حکم

ہائیکورٹ کا صدیق الفاروق کی تعیناتی کیخلاف تمام درخواستیں یکجا کرنے کا حکم

  



لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین متروکہ وقف املاک صدیق الفاروق کی تعیناتی کے خلاف دائر تمام درخواستیں یکجا کرنے کا حکم دیتے ہوئے وفاقی حکومت سے 20جنوری تک جواب طلب کر لیا ۔مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ نے روبینہ آصف کی درخوا ست پر سماعت کی، درخواست گزار کے وکیل ظہیر الدین بابر ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ مسلم لیگ ن نے سیاسی بنیادوں پر صدیق الفاروق کو چیئرمین متروکہ وقف املاک تعینات کیا ، انہوں نے بتایا کہ چیئرمین متروکہ وقف املاک کے عہدے کیلئے عمر کی حد 62سال اور تعلیمی قابلیت پوسٹ گریجویٹ یا چارٹرڈ اکاﺅنٹنٹ مقرر ہے، عدالت نے وفاقی حکومت سے 20 جنوری تک جواب طلب کر لیا۔

تعیناتی

مزید : صفحہ آخر


loading...