مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی دونوں برداشت سے کام لیں،پیپلزپارٹی

مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی دونوں برداشت سے کام لیں،پیپلزپارٹی

  



 اسلام آباد ( آئی این پی ) پیپلز پارٹی نے فیصل آباد میں تشدد کی مذمت کرتے ہوئے دونوں پارٹیوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ برداشت سے کام لیں۔ پارٹی کے ترجمان سینیٹر فرحت اللہ بابر نے کہا کہ یہ صوبائی حکومت کی غلطی تھی کہ اس نے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے کارکنوں کو سڑکوں پر لاکر پی ٹی آئی کے کارکنوں سے جھگڑا کرنے کی اجازت دی۔ یہ جھگڑا کرنے کی واضح دعوت تھی اور اس جارحیت کو رکا جا سکتا تھا اور اسے ہر صورت روکنا چاہیے تھا مگر یہ جارحیت نہ روکی گئی ا ور یہ سیاسی بلوغت نہ ہونے کا ثبوت ہے۔ آصف زرداری کے ترجمان سینیٹر فرحت

بابر نے اس واقعہ کی تحقیقات کرکے ذمہ داروں کو قانو ن کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس جھگڑے میں ایک نوجوان بھی ہلاک ہوگیا۔ انہوں نے کہا کہ ہو سکتا ہے کہ کچھ لوگ لاشوں کے طلبگار ہوں لیکن یہ حکومت کا فرض ہے کہ وہ لاشوں کے طلبگارون کو لاشیں نہ دیں۔

پیپلز پارٹی

مزید : صفحہ آخر