امراض ِ چشم سوسائٹی کی عالمی آئی کانفرنس ، ڈیڑھ ہزار ڈاکٹر شریک ہوئے
لاہور(خصوصی رپورٹ)امراض چشم سوسائٹی کے زیر اہتمام عالمی آئی کانفرنس ایک مقامی ہوٹل میں ہوئی جس کا افتتاح پروفیسر ڈاکٹر خواجہ شریف الحسن نے کیا ۔ سوسائٹی کے صدر پروفیسر ڈاکٹر ندیم ریاض اور جنرل سیکرٹری پروفیسر ڈاکٹر محمد معین نے کانفرنس کے اغراض و مقاصد بیان کئے ۔ کانفرنس تین روز جاری رہی جس میں ملک بھر سے کوئی ڈیڑھ ہزار مندوبین نے شرکت کی جبکہ سینئر اور جونیئر ڈاکٹروں نے تحقیقی مقالے پڑھے ۔ کانفرنس کی خاص بات بیرون ملک سے سینئر ڈاکٹرز کی شرکت تھی جبکہ متعدد سینئر ڈاکٹروں نے امریکہ سے وڈیو لنک کے ذریعے لیکچر دیئے ۔ کانفرنس میں پڑھے جانے والے مقالوں میں ڈاکٹروں کو جدید علم سے روشناس کرایا گیا تاکہ وہ لوگوں کی آنکھوں کا جدید طریقے سے علاج کر سکیں۔
عالمی آئی کانفرنس