دبئی،یو اے ای حکام نے لیبر کارڈ پر کئے گئے جرمانوں کو 1000 درہم کر دیا

دبئی،یو اے ای حکام نے لیبر کارڈ پر کئے گئے جرمانوں کو 1000 درہم کر دیا

  



دبئی سٹی (مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات حکام نے لیبر کارڈ پر کئے گئے جرمانوں کو چھ ماہ کیلئے کم کرکے صرف 1000 درہم (تقریباً 27,500 پاکستانی روپے) کر دیا ہے۔ وزارت لیبر کے انڈر سیکرٹری حمید بن دیماس نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ 4 جنوری سے لے کر 30 جون 2015ءتک بے قاعدگیوں کے مرتکب تمام مالکان کو یہ سہولت دی جائے گی کہ وہ لیبر کارڈ جرمانوں کی مد میں فی کارڈ صرف 1000درہم ادا کریں گے چاہے جرمانے کی رقم اس سے جتنی بھی زیادہ ہو۔ چھ ماہ کے بعد 1000 درہم کے علاوہ مزید 500 درہم فی ماہ تاخیر کی مد میں ادا کرنا ہونگے۔

جرمانہ

مزید : صفحہ آخر


loading...